• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری، تمام کا تعلق پی ٹی آئی سے

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے دو اقلیتی اور تین خواتین اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشست پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 

اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 

مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ارکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید