سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ لاجز میں فلیٹس کی صورتِ حال اچھی نہیں، ٹاپ فلور کی چھتیں انتہائی ناکارہ ہو چکی ہیں۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر ناصر بٹ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کہی ہے۔
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا کہ مرمت کے کاموں میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
کنوینر کمیٹی سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ 104 نئے لاجز دراصل سینیٹرز کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں، بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک اخراجات ظاہر کیے گئے ہیں۔
سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ ان یونٹس میں رہائش پزیر ارکان کے مطابق اتنا کام نہیں ہوا۔