• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانگ وے سے آنے اور سگنل کی خلاف ورزی پر لازمی چالان ہو گا: وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ رانگ وے آنے والے اور سگنل کی خلاف ورزی پر لازمی چالان ہو گا۔ 

یہ بات انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے ای چالان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے کہ پرپوزل لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا ہے کہ پرپوزل کے بعد اس پر بات چیت کی جائے گی، ڈی آئی جی اور دیگر کو کہوں گا کہ آگاہی مہم چلائیں۔ 

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ ہم عوام کو بددل نہیں کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی بہتر ہو۔

قومی خبریں سے مزید