احمد شہزاد راولا کوٹ ہاکس کے کپتان مقرر

August 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے کوششیں کرنے والے احمد شہزاد نے کشمیر لیگ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے دفاعی چیمپئن راولا کوٹ ہاکس نے انہیںسیزن ٹو کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔ انشا اللّٰہ سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے۔