کورونا کے16مریض رپورٹ

August 08, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کورونا کے16 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں اب تک کورونا وا ئرس سے متاثرہ کل43730 مریضوں میں سے42267ڈسچارج جبکہ1336 اموات ہوئیںہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد127ہے ۔ جو ہوم آئسو لیشن میں ہیں۔ راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ریٹ ایک اعشاریہ4فیصدرہا۔ضلع بھرمیں اب تک 6992180افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 6947383عام شہر یوں جبکہ44797فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔