سندھ میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق

August 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 6 ہزار6سو 87 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 99 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی اور کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار مزید 2 افراد جاںبحق ہوگئے ،ماہ اگست میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کہ تعداد 15 ہوگئی ہے۔