سوتیلی ماں کا قتل، خاتون ملزمہ کے خلاف چالان پیش

August 11, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت ملیر میں سعود آباد کے علاقے میں بیٹے کی جانب سے سوتیلی ماں کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے خاتون ملزمہ وریحہ کے خلاف کیس کا چالان پیش کر دیا ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملیر سعود آباد کے علاقے میں بیٹے کی جانب سے سوتیلی ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔پولیس کیس سے متعلق چالان پیش کر دیا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ وریحہ نے ملزم زین کو قتل کیلئے اکسایا، زین کاکہناہے کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا تھا، والد دوسری شادی کرنا چاہتے تھے، ملزمہ وریحہ کا گھر میں آنا جانا تھا، والد نے دوسری شادی کرلی، جس پر ملزمہ وریحہ نے قتل کرنے پر اکسایا، پولیس کے مطابق ملزم زین نے مجسٹریٹ کے روبرو بھی اعتراف جرم کیا ہے، مقدمے میں ملزم زین اور ملزمہ روحیہ گرفتار ہیں ،واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج ہے۔