بیرون ملک بھجوانے کیلئے رقم ہتھیانے اور غیر قانونی طور پر دبئی جانے کے الزام میں ایجنٹ سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمات درج

August 11, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے رقم ہتھیانے اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے الزام میں ایجنٹ سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیل کے مطابق میلسی کے رہائشی محمد بلال کی درخواست پر عابد حسین جبکہ تحصیل کہروڑ لعل عیسن لیہ کے رہائشی محمد فیاض کی درخواست پراسلام آباد کی ایک کنسلٹنٹ کمپنی کے وسیم مہدی ، عمران ، واصف ، محمد سلمان خان اور صوفیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دریں اثنا غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے الزام میں ایجنٹ سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،شہداد کوٹ کا رہائشی مظہر علی ایمرجنسی پاسپورٹ پر دبئی سے ملتان پہنچا تھا ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے اسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم مظہر علی نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طور پرسمندر کے راستے دبئی گیا تھا اسے ایجنٹ مرتضی نے غیر قانونی طور پر دبئی بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا