ماں نے بیٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا جشن منانے کیلئے بل بورڈ کرائے پر لے لیا

August 11, 2022

تصویر بشکریہ فیس بُک

قابلِ فخر امریکی خاتون نے اپنی بیٹی کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا جشن منانے کے لیے روڈ پر لگا بِل بورڈ کرائے پر لے لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون کی بیٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی جس پر وہ بےحد زیادہ خوش تھیں۔

اپنی خوشی کا اعلان پورے شہر میں کرنے کے لیے خاتون نے بِل بورڈ کرائے پر لیا جس کے لیے خاتون نے ایک ہزار 250 ڈالرز ادا کیے۔

خاتون نے بِل بورڈ پر اپنی بیٹی کی تصویر شائع کروائی اور بتایا کہ اُس کی بیٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔


اس کے علاوہ امریکی خاتون نے فیس بُک پر بھی بیٹی کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میرے لیے چکمتا ہوا ستارہ ہو، میں سب سے قابلِ فخر ماں ہوں۔

خاتون نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کرسٹین ایس سملز، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ماں کی اپنی بیٹی کے لیے محبت کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔