عطا تارڑ صاحب پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیر داخلہ پنجاب

August 11, 2022

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں میں آپ کو انگلی لگانا بھی نہیں چاہتا۔

عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ عطاء تارڑ صاحب پریس کانفرس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ آپ اچھے اور قانون پسند شہریوں کی طرح آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آپ کی طرح رویہ نہیں رکھیں گے، کافی بھی پلائیں گے۔