شمالی کوریا کے صدر کا کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان

August 11, 2022

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے کورونا وائرس کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر کم جونگ اُن نے وائرس کے پیش نظر مئی میں لگائی گئی سخت پابندیاں اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کبھی بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بتائی لیکن یومیہ بنیادوں پر بخار میں مبتلا شہریوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

29 جولائی تک شمالی کوریا میں 47 لاکھ 70 ہزار افراد بخار میں مبتلا ہوچکے تھے۔

صدر کم جونگ نے وائرس پر قابو پانے کا اعلان بدھ کو ایک اجلاس میں کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عہدیدار ماسک کے بغیر موجود تھے۔

ان کی ہمشیرہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور بتایا کہ کم جونگ کو بھی بخار کی علامات تھیں۔