• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبانہ محمود کا انگلینڈ اور ویلز کیلئے پولیسنگ نظام میں اصلاحات کا اعلان

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود—فائل فوٹو
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے انگلینڈ اور ویلز کے لیے پولیسنگ نظام میں اصلاحات کا اعلان کر دیا۔ 

اس حوالے سے برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ نئی نیشنل پولیس سروس مقامی فورسز کی جگہ کاؤنٹر ٹیررازم، فراڈ اور منظم جرائم سے نمٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس سروس برٹش ایف بی آئی ہو گی، این سی اے اور دیگر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس بھی نیشنل پولیس فورس کے تحت کام کریں گے۔

شبانہ محمود نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے فیشل ریکگنیشن کیمرے خریدے جائیں گے، پولیسنگ کا موجودہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا کہ پولیس اصلاحات کی تفصیل کل سامنے لاؤں گی، انگلینڈ اور ویلز کی 43 پولیس فورسز کو 12 بڑی فورسز میں ضم کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ہر آفیسر کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہو گا، نئی فورس کی قیادت نیشنل پولیس چیف کمشنر کریں گے، فورس پورے ملک میں کام کرنے کے قابل ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید