جمہوریت ڈی ریل ہونے کی ساری ذمہ داری عمران خان پرہوگی ،غزالی سلیم بٹ

August 12, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن کےممبر پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو اس کی ساری ذمہ داری عمران خان اور تحریک انصاف پر ہوگی انھوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں اس کا اندازہ ان کو آنے والے انتخابات میں ہو جائے گا عوام میں صادق اور امین کا جھوٹا لبادہ اور مقبولیت حاصل کرنے والے پردہ فاش ہوچکا ہے ۔