کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ

August 13, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے بعد کیلیفورنیا نے بھی منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کو امید ہے کہ اس سے بیماری کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران 827کیس سامنے آنے پر گورنر انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں ایک ہزار 390 کیس سامنے آنے کے بعد وہاں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔ کیلیفورنیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں ویکسینیشن کے لیے کورونا وائرس کے طرز پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔