پاکستان قونصلیٹ مانچسٹرمیں پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست کو ہوگی

August 13, 2022

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں سالانہ یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب 14اگست بروز اتوار صبح 10 بجے ہوگی۔ قونصلر جنرل طارق وزیر خان، پرچم لہرائیں گے۔ صدر پاکستان محمد عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے جائیں گے ۔قونصلیٹ کا عملہ یوم آزادی کی تقریب کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں،اس بار یوم ازادی کی تقریب کوروناوائرس اور لاک ڈون کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد منعقد کی جارہی ہے اور اس وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد یوم ازادی کی تقریب میں شریک ہوگی ۔قونصلرجنرل طارق وزیر خان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یوم ازادی کی تقریب شاندار طریقہ سے منائی جائے گی ۔اس پروقار تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، مئیرز،ڈپٹی مئیر، کونسلرز،اور پاکستانی کمیونٹی کو ان کے اہلخانہ سمیت جبکہ پاکستان میںدوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ قیام پاکستان کی پلاٹینیم جوبلی 75 سال کی اس یوم ازادی تقریب کی کوریج کے لیے میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔