لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

August 13, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ واپڈا کے23ویں چیئرمین ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی پیشہ ور انجینئر اور سولجر ہیں۔ اُنہوں نے ان دونوں شعبوں میں متوازی طور پر چار دہائیوں تک خدمات سر انجام دی ہیں۔ اُنہوں نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ سے 1984ء میں بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے 1990ء میں سول انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا۔ وہ کمانڈر انجینئرنگ کور اور کوارٹر ماسٹر جنرل، پاکستان آرمی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جہاں پر اِن کی نگرانی میں متعدد میگا پراجیکٹس تعمیر کئے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے 1978ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔