• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کی بیوہ کی تدفین آج کراچی میں ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کے شہید رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کی تدفین جمعے کو سوسا ئٹی قبرستان میں ہوگی، ان کا جسد خاکی جمعے کی صبح تین بجے لندن سے کراچی پہنچے گا، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور حق پرست اراکین اسمبلی انٹرنیشنل کارگو ا گیٹ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہوں گے۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ( ایک بج کر45) منٹ پررحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی، ایک روز قبل ان کی نماز جنازہ لندن میں بھی ہوئی تھی،جنازے میں شرکت کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید