کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے بانی پاکستان قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس پر خصوصی پیغام میں کہا ہےکہ کرسمس امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، قائدِ اعظمؒ کے اصول آج بھی قومی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، اقلیتیں پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوامی خدمت اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔