اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ پیغام قائد ریلیز کر دیا گیا ہے نغمہ قائد اعظم کے افکار اور پاکستان کے محفوظ مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نغمہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال قیام پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں قوم کی دشمنوں کیخلاف استقامت اور قومی جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے اور قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمہ نہ صرف قائد اعظم کے افکار کی تجدید کرتا ہے بلکہ پاکستان کے محفوظ اور باوقار مستقبل کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ اس نغمے کے ذریعے نوجوان نسل کو قومی جذبہ قربانیوں اور قیام پاکستان کی جدوجہد سے آگاہ کرنے کا مقصد بھی حاصل کیا گیا ہے۔