• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی میں کرسمس کی تقریب، اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام

لاہور(آصف محمود بٹ )سول سروسز اکیڈمی میں کرسمس کی تقریب، اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام،’’مشترکہ اقدار، مشترکہ خوشیاں‘‘ کے عنوان سے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ، کرسمس تقریب میں مقررین نے اقلیتوں کے کردار، محبت اور اخلاقی قیادت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) میں کرسمس کے موقع پر “مشترکہ اقدار، مشترکہ خوشیاں” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد زیرِ تربیت افسران اور عملے میں باہمی احترام، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔یہ تقریب سول سروسز اکیڈمی کی انٹرفیتھ ہارمنی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی جو ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ کے وژن کی عکاس تھی۔ ان کے وژن کے مطابق سول سروس کی تربیت میں شمولیت، اخلاقی قیادت اور کردار سازی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اکیڈمی میں ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جہاں تنوع کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پاکستان کے کثیرالمذہبی سماج کو ایک قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔تقریب سے ممتاز مقررین بشمول رائٹ ریورنڈ عرفان جمیل، منہاج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبارغ اور سینٹر فار لا اینڈ جسٹس کے بانی ڈائریکٹر آصف عقیل مسیح نے خطاب کیا۔ مقررین نے ایمان، بقائے باہمی اور مشترکہ انسانی اقدار پر جامع خیالات کا اظہار کیا۔ رائٹ ریورنڈ عرفان جمیل نے کہا کہ کرسمس دراصل خوشخبری کا پیغام ہے، جو امید، محبت اور خوف سے نجات کی علامت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید