• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے، کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی تفصیل ایک ہفتے بعد جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) این سی سی آئی اے نے گزشتہ ہفتے کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی تفصیل ایک ہفتے بعد جاری کر دیں۔ جمعرات کو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجا ر نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 18 دسمبر کو عالمی طور پر منظم گروہ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں تین خواتین سمیت 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہفتوں اور مہینوں میں متاثرین کا اعتماد حاصل کرتے تھے اور انھیں کرپٹو کرنسی اور فارکس کی تجارت میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کے جھوٹے دعوے کر کے آمادہ کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو جعلی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنوا کر سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا گیا۔ جعلی بوٹس کے ذریعے ٹیلی گرام گروپس میں ہونے والی گفتگو اور سرگرمیوں کی وجہ سے متاثرین ان پلیٹ فارمز کو قابل اعتماد سمجھتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید