مودی کے آنے کے بعد پالیسی نہ بدلنا ہماری غلطی تھی، بلاول بھٹو

August 13, 2022

اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت مسلم دشمن ملک بنتا جا رہا ہے، مودی کے آنے کے بعد پالیسی نہ بدلنا ہماری غلطی تھی ،عمران خان خیراتی مقاصد کیلئے جمع پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے، یٰسین ملک کی سزا غیر قانونی، کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہیں تو جواب میں ہمارے ہاں لاپتہ ہونے والے افراد کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے،عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے خیراتی مقاصد کیلئے جمع کئے گئے پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے، بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا ، مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا، یہ مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے ، کشمیر میں حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یسین ملک کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہم جب کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہیں تو جواب میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے، مشعال ملک کو سفارتی پاسپورٹ فراہم کرنے پر کام ہو رہا ہے، مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پالیسی نہ بدلنا ہماری غلطی تھی ۔