چیتھم ہل میں ریپ کیسز کے بعد ایک شخص گرفتار، پوچھ گچھ جاری

August 14, 2022

بری (خورشيد حميد) مانچسٹرکے علاقے چیتہم ہل میں دو ریپ کیسز کی رپورٹ کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، چیتہم ہل میں اس ہفتے خواتین کی عصمت دری کی دورپورٹس کے بعد 25 سالہ شخص کو عصمت دری اور حملہ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ جی ایم پیز سٹی مانچسٹر سی آئی ڈی کے جاسوس انسپکٹر ٹم بیری نے کہا یہ واقعات مقامی کمیونٹی میں قابل فہم طور پر تشویش کا باعث بنیں گے اور میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے علاقے میں دن کے 24گھنٹے گشت بڑھا دیا ہے، ہماری تحقیقات کے آگے بڑھنے کے دوران لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے ہم انکوائری کے کئی مضبوط خطوط پر عمل پیرا ہیں اور مجرم کو جلد از جلد تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور یہ کہ ایک مرد مجرم ذمہ دار تھا،ہمارے پاس ایک مشتبہ شخص گرفتار ہے جس سے فی الحال حراست میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔