• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پاکستان کودرست سمت چلانے کاعہد کرے، مولانا حامد الحق حقانی

لاہور(خبرنگار) جمعیت علماء اسلام (س )کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ آج کے دن 14اگست کو پاکستانی قوم یوم آزادی کے موقع پر تجدید عہد کریں کہ وہ پاکستان کو اصل مقاصد اور درست سمت پر چلانے کی کوشش کریں گے اور پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد تیز تر کردیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جمعیت علماء اسلام شمالی پنجاب کی شوریٰ کے اجلاس سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کو تمام تر توجہ قوم کے مسائل اور مہنگائی کے خاتمہ پر دینی چاہیے مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق شہید اور اکابر علمائے کرام کی وارث جماعت ہے، ہم نے مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے،اجلاس میں امیرمرکزیہ مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سید محمد یوسف شاہ سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملک میں جمعیت علماء اسلام کو منظم اور فعال بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب شمالی کے عہدیداروں کومنتخب کیاگیا، مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی کو امیر اور مولانا محمد ایوب خان کو سیکرٹری جنرل منتخب کردیا گیا، اسی طرح مولانا مخدوم منظور ،مولانا خلیل الرحمن حقانی،مولانا محمد رمضان علوی، عبدالسلام فانی کو سرپرست ،مولانا حافظ گلزار احمد ،مولانا عبدالجبار شاکری، قاری امین الحسنات،مولانا ارشد محمود،مولانا حبیب الرحمن نقشبندی، مولانا شبیر احمد عثمانی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،مولانا اعظم حسین کو سیکرٹری اطلاعات،حافظ احمد ہزاروی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ،مولانا محمد اکبر ساقی سیکرٹری مالیات، قاری رحمت اللہ لاشاری سالار منتخب کیا گیا ۔

لاہور سے مزید