پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،پیپلزپارٹی

August 14, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آئین،قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے متحدہ جدوجہد کرنا ہوگی ۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ ارض پاک کی آزادی کے 75برس مکمل ہونے پر پوری قوم سجدہ شکر ادا کرے۔سینئر نائب صدررانا فاروق سعید نے کہا کہ قائد اعظم اور قائد عوام کے پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ عہد کریں کہ ملکی یکجہتی اور سالمیت کیلیے متحد رہینگے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ پاکستان شہدائے تحریک پاکستان کی جدوجہد کا ثمر ہے۔فنانس سیکرٹری رانا جواد نے کہا کہ خود احتسابی کے ذریعے ہم پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔