کراچی: ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھنے لگیں

August 14, 2022

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے اور ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھ رہی یں۔

ذرائع کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل جہاں بارش کا سبب بن رہا ہے وہیں یہ سمندر میں طغیانی کا باعث بھی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر عوام کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے ذریعے پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔