آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت جبکہ غلامی سب سے بڑی لعنت ہے، ناصراغا شکرزئی

August 15, 2022

کویٹہ(پ ر)سیاسی و قبائلی رہنما سید ناصراغا شکرزئ نےکہاہےکہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ‘اور غلامی دنیا کی سب سے بڑی لعنت ہے ‘ آج وطن عزیز کی بقا و سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے ‘پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ سٹی سوشل ورکرز آ رگنائز یشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھےا‘ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیاگیا اور بچوں نے قومی ملی نغمے پیش کئے او ر جشن آزاد ی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا انہوں نے کہاکہ نوجوانوں او ر طلبہ پر فخر ہے جو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ‘انہیں نظم وضبط اور تعلیم سے ا پنے آپ کو آراستہ کرناچاہیے تاکہ وقت کے چیلنجرز کا مقابلہ کرسکیں ‘ آج کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کا یاد کرنا ہے۔