• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچی کا بوڑھے سے نکاح، وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر لڑکی کا والد چمن سے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس کم سن بچی ببو کے والد عبدالباری کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا کوئٹہ پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنرچمن نے کہا ہے کہ واقعہ کی کڑیاں کچلاک میں 15 سالہ بچی کے قتل سے ملتی ہیں،، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ کم سن بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،بچی کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید