کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کیاجہاں شہری سہولیات، صحت، تعلیم، پانی و نکاسی آب اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ نے کی مختلف محکموں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی محمد انور کاکڑ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔