کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پاور ٹی ایلیویشن فنڈکے زیر اہتمام اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے بااختیار خواتین منصوبے کے تحت کوئٹہ کی 100 خواتین نے ہاتھ کی کڑھائی، دستکاری اور ویلیو ایڈڈ ہاتھ سے تیار مصنوعات کی تیاری کی تربیت مکمل کرلی پی پی اے ایف کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان (سی پی ڈی)کے تعاون سے کیا گیا جبکہ تربیت آئی آر ایم کی جانب سے فراہم کی گئی تربیتی پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں خواتین میں سرٹیفکیٹس اور موبائل فونز تقسیم کیے گئے۔