• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اے میں پی ایس سی کے ذریعے تعیناتیوں کامطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیڈیز کے طلباء نصیب اللہ ، محمد سلمان ، ایوب صابر ، جمیل الرحمٰن ، نوما وارث اور دیگرنے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ پی ڈی ایم اے میں پیشہ ورانہ ڈگری ہولڈر کو نظر انداز کرنے کی بجائے گریڈ 16 اور 17 کی اسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ حقداروں کو حق مل سکے پی ڈی ایم اے کی اسامیوں کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویلپمنٹ اسٹیڈیز کے طلباء کیلئے تجربے کی شرط ختم کرکے صرف ڈگری ہولڈرز کو ترجیح دی جائے5 سال سے زائد کا تجربہ مانگنا زیادتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید