• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات کے ملازمین کی فوری بحال کامطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے متاثرہ ملازمین ظہور احمد ، نجیب اللہ ، نعمت اللہ اور محمد صدیق نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ محکمے میں بھرتی ہونے والے ملازمین تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میرٹ پر بھرتی کئے گئے 3 ماہ ڈیوٹی دینے کے بعد بیک جنبش قلمانہیں ملازمتوں سے فارغ کرنا ناانصافی ہےبھرتیوں کی تحقیقات ضرور کی جائے لیکن تمام ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنا درست عمل نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید