ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

August 15, 2022

پشاور (وقائع نگار )سوسائٹی آف ہومیوپیتھس خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہری پور میں اسسٹنٹ کمشنر نے کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے کلینکس پر چھاپے مار کر انکے کلینکس سے ڈسکٹس۔ آئسنگ شوگرٗخالی بوتلیں اور ڈراپر ساتھ لےگئے ہیں جبکہ ان ہومیو ڈاکٹروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی لگائے ہیں سوسائٹی آف ہومیوپیتھس خیبرپختونخوااسکی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کیونکہ کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بے جا تنگ کرنا اور ان پر جرمانے لگانا اور ڈرانا دھمکانا کہاں کا قانون ہے ان واقعات سے ہومیوپیتھک برادری کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ اتائیت کی آڑ میں کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے ورنہ ہم ہزارہ ڈویژن کے کمشنر۔ ڈپٹی کمشنرہری پور سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔