شہادت امام حسینؓ کی مناسبت سے لوٹن میں جلوس عزا نکالا گیا

August 16, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) اتوار کو بسلسلہ شہادت امام حسینؓ یوم عاشورہ کی مناسبت سے لوٹن میں جلوس عزا نکالا گیا، جس میں عزاداران مظلوم کربلا نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے شہد کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد نےسیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کربلا اور امام حسین ؓ کو خراج عقیدت پیش کیا _ ،شرکاء روح پرور نعرے بلند کرتے رہے، _ مختلف جگہوں پر کمیونٹی کی جانب سے شرکاء کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔جلوس مور سٹریٹ لوٹن سے شروع ہو کر لوٹن کے ایشائی بزنس ہب بری پارک سے گزر کر واپس مور سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔شرکا میں مختلف تبرکات تقسیم کیے گئے۔