اسلامک گیمز میزبان ترکیہ کے نام، میڈلز کی ٹرپل سنچری کی

August 19, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کونیا ترکیہ میں اسلامک گیمز میزبان ترکیہ کی بھاری برتری کے ساتھ رنگا رنگ تقریب میں جمعرات کو ختم ہوگئے۔ کھلاڑیوں نے اختتامی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا پاکستان کا پر چم کراٹے کا سعدی غلام عباس نے اٹھایا ۔ کیمرون اولمپک حکام کو اگلے اسلامک گیمز کی میزبانی کا پر چم حوالے کیا گیا، ترکیہ نے تمغوں کی ٹرپل سنچری مکمل کی، جس میں 132گولڈ101سلور اور85برانز میڈلز شامل تھے، ترکیہ نے مجموعی طور پر318میڈلز حاصل کئے، ازبکستان 48 ،39 ،56گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا، ایران نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے ایونٹ میں صرف ایک میڈل جیتا جو جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم نے جیتا۔