معذور مادہ مگرمچھ نے ایسا کیا کیا کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

September 16, 2022

فائل فوٹو

ماں چاہے کسی انسان کی ہو یا کسی جانور کی، اپنے بچوں کیلئے کبھی کسی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتی، اب آپ ایک ہاتھ سے معذور مگرمچھ کی ماں کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنی تکلیف بھول کر اپنے بچوں کا ہر ممکن حد تک خیال رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک کے پیج جس پر مگر مچھوں کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، نے ایک معذور مگرمچھ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ماں کی بے لوث محبت کا مظاہرہ ملتا ہے۔

ویڈیو میں ایک معذور مگر مچھ کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے لکڑیوں اور تنکوں کی مدد اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر گھونسلہ تیار کیا ہے اور اپنے بچوں کو منہ میں دبوچ کر پانی کے کنارے لے جاتی ہے۔


ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مگرمچھ کی ماں نے لکڑیوں، ٹہنیوں اور تنکوں کی مدد سے یہ بڑا گھونسلا بنایا اور اب صرف 3 اعضاء کے ساتھ اپنے بچوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

اگر آپ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ اس مخلوقات میں حیرت انگیز طور پر مشکلات سے لڑنے کی کتنی طاقت ہے اور کتنی خوبصورتی سے یہ حالات کا مقابلہ کر رہی ہے، تو مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا چیز آپ کو احساس دیلا سکتی ہے۔ ہم مگرمچھوں کو بالکل غلط سمجھتے ہیں۔

کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ انڈوں سے نکلنے کے بعد دو سال تک یہ اپنے بچوں کے ساتھ اسی طرح رہ رہی ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مگرمچھوں کا ایک نیا رُخ دکھا کر حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 5 سو بار دیکھا جاچکا ہے۔