سونا فی تولہ 400؍ روپے سستا

September 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1674 ڈالر سے کم ہو کر 1669 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 54ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔