اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے ثابت ہوگیا اسلام، ایمان اور جذبہ جہاد ہی قوم کو متحد اور افواج کو قوت فراہم کرسکتے ہیں پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے اُمید ہے کہ حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریگی اس پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیشرفت ہونی چاہیے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہناتھا حکومت مکمل سیز فائر کے لیے ثالثوں کے سامنے تین نکات رکھے جو مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل، سندھ طاس معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں مساجد، عورتوں اور بچوں پر حملے کی معافی مانگنے کے ہیں ٹرمپ سمیت جو بھی ثالثی کے لیے آئے اسکے سامنے یہی شرائط رکھی جائیں، بھارت مانے تو مکمل سیزفائز کیاجائے ہمیں بزدل دشمن سے نمٹنے کے لیے کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔