• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جدید دفاعی سسٹم تباہ کرنیوالے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیوآگئی

اسلام آباد (آن لائن) پاک افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت جے ایف17 تھنڈر نے بھارتی دفاعی سسٹم ایس 400کو تباہ کر دیا پاک فضائیہ نے جے ایف17تھنڈر جس نے بھارتی ایس 400دفاعی سسٹم تباہ کیا اس کی خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں جے ایف17تھنڈر کو بھارت کے جدید ایس400دفاعی نظام تباہ کرنے کیلئے پرواز بھرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ افواج پاکستان کی جانب سے عسکری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جے ایف17 تھنڈر کی ویڈیو منظر عام پر لائی گئی ہے جس نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاکستان نے اس تاریخی آپریشن کے دوران بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعوؤں کو زمین بوس کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید