جنیوا (اے ایف پی) تجارتی جنگ ختم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں امریکی و چینی اعلیٰ حکام نے ملاقات کی ہے۔ ٹرمپ کے نئے ٹیرف کے بعدیہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان اس طرح کا پہلا رابطہ ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ سے بند کمرے میں ملے۔امریکی اور چینی اعلیٰ حکام نےہفتے کے روز جنیوا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر محصولات کے نفاذ اور بیجنگ کی جانب سے اس کے سخت ردعمل کی وجہ سے شروع ہونے والی تجارتی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش میں ملاقات کی ہے۔ جب سے ٹرمپ نے گزشتہ ماہ چین پر بھاری نئے ٹیکس عائد کیے ہیں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ کے ساتھ اس طرح کی پہلی بات چیت ہوئی۔