• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ورلڈ کلاس سائبر حملے کئے، بھارتی ایجنڈا کریش ہوا، وزیر دفاع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بات چیت شروع ہوگی تو ہمارے لئے دو تین مسئلے بہت ضروری ہیں۔ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ پاکستان نے ورلڈ کلاس سائبر حملے کئے ہیں۔بھارت کا ایجنڈا مکمل طور پر کریش ہوا ہے۔ ترکیے،آذربائیجان اور چین نے واضح طور پر پاکستان کا ساتھ دیا۔بھارت جن ممالک پر انحصار کررہا تھا کوئی بھی کھل کر سامنے نہیں آیا۔پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اس سے مود ی کا بیانیہ تباہ ہوگیا۔تمام ممالک پاکستان کے موقف کی حمایت کررہے تھے۔یہ پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے۔پاکستان نے دنیا کے ایڈوانس ٹیکنالوجی والے ممالک میں اپنا شمار کرالیا ہے۔بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا۔بھارت شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی ضرور اس پر اب نظر ثانی کریں گے۔ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے۔ہم باربار بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات اور ثبوت دینے کا کہتے رہے۔اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید