کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے ’’وار روم‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کہا پہل نہیں کرینگے ، ہم نے الحمد اللہ جو کہا وہ کیا، بھارت کو پتا چل گیا ہے پاکستان کیا ہے ۔اللہ کے فضل وکر م سے سفارتی طور پر پاکستان کا ہاتھ اوپر ہے، انڈیا نے بے پناہ غلط بیانی کی ہے،تجزیہ کارحامد میر نے کہا کہ امن کی بات کرنی چاہئے لیکن ہندوستان امن پسندی کا مظاہرہ نہیں کرے گا،تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا کہ جو صورتحال اب پیدا ہوئی ہے اس کا ذمہ دار میں سمجھتا ہوں اقوام متحدہ ہے امریکا ہے۔وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ دیکھیں ایک state of warمیں ہم ہیں اور ہم نے بڑا صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا انہو ں نے between 23اپریل ایکشن لیے اس کے ہم نے reciprocal ایکشن لیے ، اس کے بعد تقریباً دو ہفتے خاموشی رہی ، لیکن جب انہو ں نے6اور7کے درمیانی رات کو جو کچھ کیا اور آپ نے پانچ فائٹر طیارے ہماری طرف سے گرادیئے گئے اس کے بعد ان کی نئی frustratonشروع ہوگئی اور آپ کو پتا ہے کہ سب نے دیکھا کہ انہوں نے اعلامیہ جاری کیا پھر اسکی اگلی رات ہم نے 15جگہ کے اوپر ان کی ملٹری installationپر حملے کیے ہیں تو وہ بلکل جھوٹ تھی ہم نے کسی جگہ نہیں کیے ، ہم نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو ساتھ ساتھengageرکھا اور ان کو explainکیا کہ یہ سارا جھوٹ ہے اور ویسے بھی آج کل ڈیجیٹل ورلڈ ہے ، they can check کہ ہوا کہ نہیں ہوا توobviouslyایک دو western diplomat نے کنفرم بھی کیا کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں باقی آپ نے کہیں نہیں کیا، پھر انہو ں نے پرسو ں جو تماشہ کیا کہ چار میزائل داغ دیے تین تو خیر انڈین سائیڈ پر ہی گر ے ،امرتسرمیں ، ایسٹ پنجاب میں اور ایک تقریباً 130کلو میٹر ہماری اسپیس کے اندرآیا جہاں پھر اسکوengageکرکے اسکوتباہ کیا گیااور پھر وہاں بھی یہ نہیں رکے پرسو ں رات تک29ڈرو ن آچکے تھے ، انہوں نے پھر یہ پھیلا یا کہ8اور 9کی درمیانی رات کو کہیں جگہ پر حملے کردیے ہیں ایف 16جو ہے انکا گرادیا ہے پائلٹ arrestکرلیا ہے وہ againہم نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو explainکردیا کہ بھئی یہ بھی جھوٹ ہے ہم نے کچھ نہیں کیا ابھی تک ، جب کرینگے تو اس کو اون کرینگے اس کو کہہ کر کرینگے، ہم ان کی طر ح cowardنہیں ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ کیونکہ againایف16 اگر اڑتا ہے دنیا میں وہ دیکھا جاتا ہے اور وہ ڈیجیٹل ورلڈ میں ریکارڈ ہورہا ہوتا ہے تو امریکی حکا م نے اس کو negateکیا کہ کوئی ایف 16نہ گرا ہے پاکستان کا ، نہ کوئی اڑا ہے پاکستان سے۔جو ہماریarm فورسز سے ہمیں فیڈ بیک ملی ہے وہ تقریباً 1.5بلین کا ہے ، جو انہوں نے چھ اور سات کی درمیانی رات کو جو کچھ کیا تھا ،پہلے جو پانچ گرے تھے وہ تقریبا1.3بلین ڈالر کے ہیں ،ہم نے میر صاحب پہل نہیں کی جو ہم نے کہا تھا نہیں کرینگے،ہماراجو pateinceہے اور جو صبر ہے وہ بلکل اس کی حد ختم ہوگئی تھی پھر فیصلہ کیا اب کافی ہوگیا ہم ان کو جواب دیں اور انڈیا جو ہے وہ یہا ں ایک norm createکرنا چاہتا ہے کہ nuclearکے بغیر بھی ہم جو conventionalہے اس کے اوپر ہم حاوی ہیں، ہم نے جو ان کی mythہے وہ توڑ دی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے۔