• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا غرور اور افسانوی تصور خاک میں مل گیا، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے ’’وار روم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا جو غرور تھا طاقت کا جو افسانوی تصور تھا وہ خاک میں مل گیا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہوسکتا ہے کہ راستے نکلیں اس وقت جو بھی باتیں سامنے آرہی ہیں جب گفتگو شروع ہوگی تو ہمارے لیے دو تین مسئلے بہت ضروری ہیں جس میں اس وقت سرفہرست آئی ڈبلیو ٹی کا ہوگا پانی کا معاملہ ہوگا، کشمیر ہوگا، دہشت گردی ہوگی یہ تین اہم ایشوز ہیں جو اس وقت زیر بحث آسکتے ہیں۔ بھارت کا جو غرور تھا طاقت کا جو افسانوی تصور تھا وہ خاک میں مل گیا ہے۔تجزیہ کارشاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ہم انڈیا پر میزائل برسانے پر خوش نہیں ہیں بلکہ میزائل کے بعد ہونے والے امن پر خوش ہیں۔ انڈین میڈیا پر ماتم ہو رہا ہے کہ امن کیسے ہوگیا۔ اس لیے یہ سیز فائر کر کے کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے خلاف ورزی کردی ۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) مسعود اختر نے کہا کہ 65،71اور کارگل میں ایئر فورس کو پتہ نہیں ہوتا تھا آرمی کیا کر رہی ہے ایئر فورس کو پتہ نہیں ہوتا تھا آرمی کیا کر رہی ہے اس جنگ میں جو سب سے بڑی چیزنظر آئی کہ آرمی چیف اور ایئر چیف ہر جگہ اکٹھے نظر آئے۔
اہم خبریں سے مزید