• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمریٹس گروپ کا سال 2024-25 میں 6.2 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایمریٹس گروپ کا سال 2024-25میں6.2ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع ، گروپ منافع، رواں سال دنیا کا سب سے منافع بخش ایوی ایشن گروپ بن گیا ، تفصیلات کے مطابق ایمریٹس گروپ نے مالی سال 2024-25کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے شاندار مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ گروپ منافع، آمدنی، کیش بیلنس اور آپریٹنگ منافع (EBITDA) کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ کر رواں سال دنیا کا سب سے منافع بخش ایوی ایشن گروپ بن گیا ہے جبکہ ایمریٹس ایئرلائن بھی اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن بن گئی ہے۔دنیا کی سب سے منافع بخش ایئرلائن کے طور پر ایمریٹس کا قبل از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافے سے 5.8 ارب ڈالر رہا۔
اہم خبریں سے مزید