• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خوف، غیر مقامی خصوصی ٹرین میں مقبوضہ کشمیر سے فرار

سرینگر (اے ایف پی/ جنگ نیوز ) خوفزدہ غیر مقامی بھارتی شہری خصوصی ٹرین میں مقبوضہ کشمیر سے فرارہوگئے۔ مودی سرکار کی بھیجی گئی مفت ریل نےجگہ حاصل کرنیوالے خوش قسمت افراد کو نئی دہلی پہنچایا۔ ٹرین پر چڑھنے کیلئے ایک دوسرے کو بری طرح دھکے اور گالیاں دے رہے تھے۔لاٹھیوں سے لیس پولیس اہلکار وں نے سیٹیاں بجا کر نظم و ضبط بحال کرنیکی کوشش کی۔مایوس ہجوم ہفتے کے روز جموں میں مقبوضہ کشمیر سے اور دہائیوں کی بدترین پاک بھارت لڑائی سے دور لوگوں کو لے جانے والی ایک خصوصی ٹرین پر چڑھنے کے لیے لڑتا رہا۔ وسطی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ کرن ورما دو دہائیوں سے جموں کے قریب اکھنور میں ایک معمار کے طور پر کام کر رہے تھے اور اسے اپنا گھر سمجھتے تھےلیکن اب وہ کسی بھی قیمت پر یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری رات زوردار دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔کچھ لوگوں نے اپنے شیر خوار اور چھوٹے بچوں کو اٹھا کر ان خاندان کے افراد کی طرف پھینکا جو ہجوم کو چیر کر ٹرین پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید