• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجرا کب سے ہوگا، تاریخ کا اعلان

ریاض (آئی این پی)وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کیلئے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔عمرہ زائرین 15شوال1447ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔ عمرہ ویزوں کا اجرا 14 ذوالحجہ 1447ہجری کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس حج ختم ہوتے ہی بیرونی عمرہ زائرین کیلئے 14 ذوالحجہ بمطابق 11 جون 2025 سے عمرہ ویزوں کو بحال کردیا جائے گا۔وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ ویزے رمضان المبارک کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یکم شوال سے عمرہ ویزوں کا اجرا بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزوں کے حامل عمرہ زائرین 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق عمرہ ویزوں پر مملکت آنیوالے زائرین کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔
اہم خبریں سے مزید