• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگ بندی براہ راست ہوئی، ٹرمپ نے نہیں کرائی، بھارت

کراچی (جنگ نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کی دونوں حریف ممالک نے تصدیق کی ہے جو ہفتہ کی شام سے لاگو ہے ۔ لیکن بھارت نے اس سلسلے میں امریکی کوششوں کو کوئی اہمیت نہیں دی ۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاک بھارت جنگ بندی سمجھو تے کا اعلان کرتے ہوئے بیان دیا کہ دونوں ممالک میں براہ راست بات چیت کے ذریعہ سمجھوتہ عمل میں آیا ہے انہوں جنگ بندی کرانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تر دید کی ۔ جس کا واضح مقصد ہزیمت کی خفت مٹانا لگتا ہے ۔ لیکن حکومت پاکستان کے ذرائع نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو رو بیو نے جنگ بندی کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مسلسل دونوں ممالک کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطوں میں رہے ۔ روبیو کی رات گئے تک کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت نے کسی غیر جابندار مقام پر کشمیر سمیت وسیع تر باہمی مسائل پر مکالمے سے اتفاق کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید