روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا، سرگئی ریابکوف

September 23, 2022

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس کسی کو جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں دے رہا۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکا یا نیٹو سے محاذ آرائی روس کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات اب صفر کے نزدیک ہیں۔

دوسری طرف امریکا میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود ماسکو اور واشنگٹن جوہری تنازع کے خواہاں نہیں ہیں۔