ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار، 2 موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد

September 24, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) گلگشت پولیس نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب نثار گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 2 موٹرسائیکل , نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے وارداتوں کی روک تھام کے لئے ٹیم تشکیل دیکر کارروائی کرتے ہوئے نثار گینگ کے سرغنہ سمیت محمد بلال اور محمد سکندرکو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان سے کل 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2موٹر سائیکل 125CC اور 60 ہزار روپے نقدی 1 پسٹل 30 بور شامل ہے برآمد کر لیے گرفتار ملزمان سے موٹرسائیکل رابری و چوری کے 05 مقدمات ٹریس ہوئے جن سے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے ۔ساونڈ سسٹم ایکٹ و جلوس مقرر وقت پر اختتام پذیر نہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 9نامزد اور 2سو سے زائد نامعلوم افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون اور کم عمر بچیوں کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل اللہ دتہ کی گاڑی کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ چہلیک کے علاقے کارمیں آگ لگ گئی کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے 2افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔جعلی نوٹ دینے اوربوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے 2افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔شہری سے دھوکہ دہی کرکے لاکھوں کی رقم ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔