ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

September 24, 2022

لاہور(خبرنگار) امریکہ جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 23 ستمبر کو سزا سنائے جانے کے خلاف گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام مظاہرےمیں انصاف کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا،مظاہرے میں خلیل احمد تھند،عبداللہ منصور، عامر سرفراز مرزا اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔